فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ثالثی کردار کا عالمی سطح پر اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ثالثی کردار کا عالمی سطح پر اعتراف کا سلسلہ جاری ہے، عالمی امن کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو اہم قرار دیا گیا ہے۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل کے دورہ ایران نے مذاکرات حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، صرف پاکستان ہی مسودے کو حتمی شکل میں لانے میں کامیاب ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل کو امریکا اور ایران کا اعتماد حاصل ہے، صدرٹرمپ عاصم منیر کو ’’مائی فیورٹ فیلڈمارشل‘‘ قرار دے چکے۔
یہ بھی پڑھیں:آئل ڈپو پر ہولناک کارروائی! ائیر پورٹس کو تیل کی سپلائی خطرے میں پڑ گئی
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل کی تہران سے واپسی پر مجوزہ مسودہ ایران، امریکا کو جائزے کیلئے بھیجا گیا، پاکستان کی سیاسی،عسکری قیادت کی ہم آہنگی ثالثی کا بنیادی عنصر ہے۔ پاکستانی حکومت، فیلڈمارشل فریقین میں خلیج کم کرنے میں اہم کردار ادا کرچکے۔