روس میں ایئرپورٹس کو فیول فراہم کرنے والے آئل پمپنگ سٹیشن پر یوکرین کا ڈرون حملہ

May 25, 2026 | 14:28:PM
روس میں ایئرپورٹس کو فیول فراہم کرنے والے آئل پمپنگ سٹیشن پر یوکرین کا ڈرون حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )یوکرین کی سیکیورٹی سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ڈرونز نے روس کے ولادیمیر ریجن میں واقع ایک اہم آئل پمپنگ ڈسپیچ اسٹیشن کو نشانہ بنایا، جس کے بعد وہاں شدید آگ لگ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تنصیب ماسکو اور اس کے گردونواح میں تیل اور ایندھن کی فراہمی کے لیے اہم مرکز تھی، دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسی نیٹ ورک کے ذریعے ماسکو کے بڑے آئل ڈپو اور اہم ایئرپورٹس کو فیول فراہم کیا جاتا تھا۔

یوکرینی سیکیورٹی ادارے کے مطابق حملے کے بعد تقریباً 800 مربع میٹر علاقے پر آگ پھیل گئی، جس سے تنصیب کو نقصان پہنچا۔

 یہ  بھی پڑھیں:تیل کی دنیا میں بڑا تہلکہ! بھارت  کےفیصلے نے سب کو چونکا دیا

دوسری جانب روسی حکام نے علاقے میں انفراسٹرکچر سائٹ پر آگ لگنے کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے تاحال یہ واضح نہیں کیا کہ آیا واقعہ آئل تنصیب سے متعلق تھا یا نہیں۔

ولادیمیر ریجن کے گورنر الیگزینڈر آوڈیئیف کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان ڈرون حملوں اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔