سوئی سدرن گیس کا کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ میں چند گھنٹوں کی کمی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سوئی سدرن گیس کا کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ میں چند گھنٹوں کی کمی کا اعلان کردیا۔
یوم عرفہ کی تعظیم میں سحری کے وقت گیس کی بندش نہیں ہوگی،جبکہ صارفین کو سحری کی تیاری کے لیے رات 3 بجے سے گیس کی فراہمی بحال کی جائے گی۔
سوئی سدرن کےمطابق 26 مئی کو صبح 10 بجے کے بعد معمول کا گیس بندش شیڈول دوبارہ نافذ کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نئی قیمتوں کا فوری اطلاق،پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا
ذرائع کےمطابق عید قرباں کےموقع پربھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہنےکا امکان ہے،تاہم عیدکےلیے باضابطہ شیڈول کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔