وزیراعلیٰ مریم نواز کا عیدالاضحیٰ پر اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

May 25, 2026 | 10:00:AM
وزیراعلیٰ مریم نواز کا عیدالاضحیٰ پر اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرعوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ اور ان فٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو تمام بسوں اور بس سٹینڈز کی چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز شریف نے حکم دیا کہ ہر بس اور بس سٹینڈ پر کرایہ نامہ واضح طور پر آویزاں کیا جائے تاکہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جا سکے، انہوں نے اوورچارجنگ میں ملوث بسوں کے روٹ پرمٹ اور بس سٹینڈز کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

وزیراعلیٰ نے فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی ٹرانسپورٹ بند کرنے اور مسافروں کی اوورلوڈنگ پر مکمل پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا، اس کے علاوہ بس سٹینڈز پر مسافروں کیلئے ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوات ایکسپریس وے پر  وین کی سڑک کنارے کھڑی بس کو ٹکر ،11مسافر جاں بحق، 7 زخمی 

محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافروں کی شکایات کے ازالے کیلئے 1071 ہیلپ لائن قائم کر دی ہے، جہاں شہری اوورچارجنگ سے متعلق شکایات درج کرا سکتے ہیں۔