مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان، کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی، جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان، سوات، مالم جبہ، کالام اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے وسطی اور جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سولر پینل کی چھٹی!اب نمک سے سستی بجلی تیار ہوگی
آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق آج سے 31 مئی کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 05 سے07 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہن جو دڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، تربت ،ڈیراغازی خان اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے ۔
کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔