’مجھ پرحملہ میرے شوہر نے کروایا ‘، سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل کاالزام

May 25, 2024 | 20:59:PM
’مجھ پرحملہ میرے شوہر نے کروایا ‘، سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل کاالزام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابق اداکارہ و ماڈل زینب جمیل  پر حملے کا معاملے میں نیا رخ آ گیا ، متاثرہ خاتون نے اپنے ہی شوہر پر حملے کا الزام عائد کر دیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق لاہورکے علاقے ڈیفنس میں سیلون مالک پر فائرنگ کے واقعے میں خاتون نے اپنے شوہر پر الزام عائد کر دیا، زخمی خاتون نے پولیس کی تفشیش پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انوکھی لو اسٹوری! 100 سالہ بزرگ کی 102 سالہ خاتون سے شادی

 زینب جمیل نامی متاثرہ سیلون مالک خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ، شوہر گزشتہ 2 ماہ سے دھمکیاں دے رہا تھا، شوہر انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کرنے کا کہتا تھا، میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی، مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال سے ویڈیو ریکارڈ کررہی ہوں، دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا، میرا مطالبہ ہے کہ پولیس مجھے سکیورٹی فراہم کرے۔