انوکھی لو اسٹوری! 100 سالہ بزرگ کی 102 سالہ خاتون سے شادی

May 25, 2024 | 20:37:PM
انوکھی لو اسٹوری! 100 سالہ بزرگ کی 102 سالہ خاتون سے شادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انوکھی لو اسٹوری! 100 سال کے دولہے اور 102 سال کی دولہن نے کی شادی ہو گئی، دونوں 9 سال سے تعلقات میں تھے۔
پیار میں عمر کا کوئی تعلق نہیں ہوتا، آپ خواہ جوان ہوں یا بزرگ، پیار تو بس ہوجاتا ہے، کس سے ہورہا ہے، کس عمر میں ہورہا ہے، یہ کچھ بھی تب معنی نہیں رکھتا، امریکی ریاست پینسلوینیا کے مارجوری فٹرمین اور برنی لٹ مین نے ایک بار پھر یہ ثابت کردکھایا ہے، 102 سال کی مارجوری فٹرمین نے 100 سال کے برنی لٹ مین کے ساتھ شادی رچائی ہے اور کافی خوش ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: 102 سال پرانی گاڑی میں 70 سالہ آسٹریلوی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

آپ جان کر حیران رہ جائیں گے دونوں 9 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے ، جب انہوں نے اپنے اہل خانہ کو شادی کرنے کے بارے میں بتایا تو سب خوشی سے جھوم اٹھے، سب نے مل کر شاندار انعقاد کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈس کے مطابق سب سے عمر دراز جوڑے کی شادی کا موجودہ ورلڈ ریکارڈ برطانیہ کے ڈورین اور جارج کربی کے نام ہے جن کی 2015 میں شادی ہوئی تھی، اس وقت دونوں کی کل عمر 194 سال اور 279 دن تھی۔