جامعات میں غیررجسٹرڈ میڈیکل و ڈینٹل پروگرامز پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) متعدد جامعات میں بغیر منظوری میڈیکل و ڈینٹل پروگرامز چلنے کا انکشاف کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے غیر تسلیم شدہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ایم ڈی سی نے تمام جامعات کو غیر منظور شدہ پروگرام فوری بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بغیر منظوری کسی پروگرام کی تشہیر یا داخلے پر پابندی عائد کردی۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری الرٹ میں غیر تسلیم شدہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی حامل یونیورسٹیز کی تفصیلات شامل ہیں،ٹائمز یونیورسٹی ملتان، این یو آر انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور فہرست میں شامل ہیں،گومل یونیورسٹی، ڈی آئی خان، سہیل یونیورسٹی کراچی بھی شامل ہیں۔
اس کےعلاوہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور خواجہ فرید یونیورسٹی برائے انجینئرنگ و آئی رحیم یار خان بھی فہرست میں شامل ہیں،یونیورسٹی آف فیصل آباد، یونیورسٹی آف اے جے کے بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ، کوہاٹ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی بھی شامل ہیں۔
کونسل نے واضح کیا ہے کہ غیر منظور شدہ پروگرامز کے حامل اداروں کی ڈگریاں رجسٹر نہیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھلیں گے؛ وزیرتعلیم پنجاب