یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھلیں گے؛ وزیرتعلیم پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھل جائیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک مختصر اعلان کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سکولوں میں 31 مارچ تک چھٹیاں ہوں گی ،یکم اپریل کو سکول کھول دیئے جائیں گے۔
Schools Will Be Open From The 1st Of April Inshallah ????❤️
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) March 25, 2026
خیال رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب نے دو دن قبل سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے کہا تھا کہ فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، بیان میں رانا سکندر حیات نے جعلی خبروں اور افواہوں سے محتاط رہنے کی تلقین کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 27 مارچ کی ہڑتال موخر کردی