کچے میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن،3خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی، شیر باز بلوچ)سندھ اور پنجاب کے کچے میں ڈاکوؤں کی جانب سے سرنڈر کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اوباڑو کے کچے میں ملٹری انٹیلی جنس ،سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران تین خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے ۔
رحیم یار خان کے کچے انتہائی مطلوب ڈاکو ظہور عرف گڈا کوش نے بھی ساتھی سمیت سرنڈر کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکو گڈا کوش کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی ۔
دوسری جانب اوباڑو میں ملٹری انٹیلی جنس، سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں،کارروائیوں کے دوران مزید تین خطرناک اشتہاری ملزمان نے خود کو قانون کے حوالے کردیا،سرنڈر کرنے والوں میں مہراب،خمیسو اور دیگر شامل ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دباؤ پر جرائم پیشہ عناصر ہتھیار ڈالنے لگے،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے لگی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن؟ وزیراعظم اور صدر ملاقات میں اہم فیصلہ متوقع