رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کے ہنی مون کی تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف تیلگو اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کے ہنی مون کی تصاویر سوشل میڈیاپروائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا تھائی لینڈ میں اپنا ہنی مون منارہے ہیں،نوبیاہتاجوڑابھارتی ریاست راجستھان کے ادے پور میں 26 فروری کوشادی اور حیدرآباد میں ریسپشن کے بعد تھائی لینڈ روانہ ہوا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دونوں کو سیڑھیوں پر قریب کھڑے ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،اس موقع پر29 سالہ اداکارہ ہلکے پھولوں والے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ 35 سالہ اداکار سادہ ٹی شرٹ اور گہرے رنگ کی پینٹ میں نظر آ رہے ہیں،پس منظر میں درخت اور روشن دھوپ ایک پرسکون منظر پیش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کھیلیں گے بیٹ پہ؛ پی ایس ایل11 کا نغمہ جاری
سوشل میڈیا پر یہ تصویر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور شادی کے بعد ان کی نجی زندگی کی پہلی جھلک سمجھی جا رہی ہے۔