تیل کی قلت:فلپائن میں نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا

Mar 25, 2026 | 09:26:AM
 تیل کی قلت:فلپائن میں نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلپائن میں تیل کی قلت کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔

فلپائنی صدر نے اپنے بیان میں کہا ایندھن تک یکساں رسائی یقینی بنانےکیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ایندھن کی بچت کیلئے طیاروں کو گراؤنڈ کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے،اضافی ایندھن کے حصول کیلئے چین اور روس سے بات چیت جاری ہے,سربراہ فلپائنی ایئرلائنز کاکہنا ہے کہ قوم کو فیول راشننگ کی طرف جانا پڑسکتا ہے۔

واضح رہےکہ فلپائن دنیا کا پہلا ملک ہےجس نے ایران امریکا جنگ کے تناظر میں تیل کی قلت کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہےکہ فلپائن اپنا 98 فیصد تیل خلیج سے درآمد کرتا ہے، اور 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے،جس کے باعث یہ اقدام اُٹھانا پڑا۔

یہ بھی  پڑھیں:سکیورٹی اور علاقائی صورتحال!میٹرک امتحانات ملتوی ، نوٹیفکیشن بھی  جاری