پاک افغان کھلاڑیوں کی ایک ساتھ نماز ادا کرنے کی تصاویر وائرل

Mar 25, 2023 | 01:10:AM
پاک افغان کھلاڑیوں کی ایک ساتھ نماز ادا کرنے کی تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے ٹی 20 میچ سے قبل روزہ افطار کرنے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے کھلاڑیوں کی ایک ساتھ با جماعت نماز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچزپر مشتمل سیریز جاری ہے، جس کا میزبان افغانستان ہے، پہلے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے افطار کیا  اور ایک ساتھ نماز مغرب ادا کی ، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی نماز ادائیگی کی تصاویر فیس بک پیج پر شیئر کی گئیں ہیں،  جس میں پاکستانی کھلاڑی زمان خان کو نماز کی امامت کرتے اور تمام کھلاڑیوں کو اُن کی اقتدا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران اسٹیڈیم میں نماز ادا کی تھی۔