نیب پر حملہ کرنے نہیں احتجاج ریکارڈ کروانے جارہے ہیں ، قمر زمان کائرہ 

Mar 25, 2021 | 17:29:PM
نیب پر حملہ کرنے نہیں احتجاج ریکارڈ کروانے جارہے ہیں ، قمر زمان کائرہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نیب جو کچھ کررہاہے وہ احتساب نہیں ، قانون سب کےلئے ہو لیکن انتقامی عمل پر متحد ہیں ۔پیپلزپارٹی مریم نواز کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے ماڈل ٹاﺅن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو ہتھیار کے طورپر استعمال کرنے والے پہلے اور اب بھی ناکام ہوں گے۔ نیب کو کسی اور سے نہیں اپنے آپ سے خطرہ ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن ایک سو بہتر ووٹ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد ہے ،ہم چاہتے ہیں ملک میں صاف شفاف الیکشن عدم مداخلت اور احتساب کےلئے قانون بنایاجائے۔ پنجاب کے بلدیاتی ادارے سپریم کورٹ بحال کردئیے حکومت کے دن مشکل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نالائق نااہل ہیں چند غیر آئینی فیصلوں سے خود کو حکومت نے متنازعہ بنایا۔حکومت کا استحقاق نہیں جب چاہے کسی جگہ کو ریڈ زون بنادے۔ پیپلزپارٹی چار اپریل میں میٹنگ کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ہم چھبیس پوائنٹس پر ایک ساتھ کھڑے ہیں تعطل ہے۔ عدم اعتماد پہلے استعفے بعد میں مباحثہ ہے تعطل دور ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اکٹھے ہوکر سینیٹ میں شکست دی پی ڈی ایم اکٹھی ہے۔ پی ٹی آئی نے عدم برداشت سے بہت نقصان پہنچایا۔ لانگ مارچ کے ساتھ ہیں استعفوں کے بغیر بھی لانگ مارچ ڈیلیکس طریقے سے ہوگا ۔