آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات کیلئے5مزید امیدواروں کو ن لیگ نے ٹکٹ جاری کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرنواز شریف کی منظوری سے آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات کے لیے پانچ مزید امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل اے 8 راج محل سے ملک محمد نواز خان کو ٹکٹ دے دی گئی،ایل اے 18 عباس پور سے لیگی امیدوارو چوہدری محمد یاسین گلشن ہوں گے ۔
ایل اے 22 توڑر سے سردار عبدلخالق واثی ن لیگ کے ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوئے،ایل اے 36 جموں3 کی سیٹ کیلیے محمد احسن رضا پارٹی ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایل اے 41 ویلی دو حلقے کیلیے ن لیگ کی ٹکٹ پر محمد عامر شاہ الیکشن لڑیں گے۔

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 18 جون کو 37 امیدواروں کو پہلے ہی پارٹی ٹکٹ جاری ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : گوادر میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق