ٹانک: نامعلوم افراد نے تین سرکاری افسران اغواء کر لئے

Jun 25, 2025 | 20:57:PM
ٹانک: نامعلوم افراد نے تین سرکاری افسران اغواء کر لئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے تین سرکاری افسران کو اغواء کر لئے۔ 

 واردات تھانہ ہتھالہ کے قریب پیش آئی ہے،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ ہتھالہ کے قریب نامعلوم افراد نے3 سرکاری افسران اغواء کر لئے  جن میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر،ایکٹنگ ڈی ایچ او ٹانک اور سب ڈویژن جنڈولہ محکمہ ہیلتھ اکاؤنٹنٹ شامل تھے۔

تینوں افراد اپنی ڈیوٹی کے لئے ٹانک آرہے تھے کہ اس دوران اغوا کر لئے گئے، اغواء ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نوید ظفر، ایکٹنگ ڈی ایچ او ٹانک عمران بیٹنی اور اکاؤنٹنٹ عنایت اللہ بیٹنی کے نام سےشناخت کیا گیا،ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے