آزادکشمیر کابینہ کے 27 وزراء نے حلف اٹھا لیا

Jun 25, 2023 | 18:42:PM
 آزادکشمیر کابینہ کے 27 وزراء نے حلف اٹھا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیر رضا) مظفرآباد میں آزادکشمیر کابینہ کے 27 وزراء نے حلف اٹھا لیا۔

صدرریاست بیرسٹرسلطان محمود چودھری نے وزراء سے حلف لیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق اور چوہدری لطیف اکبر نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، حلف اٹھانے والے 27 نئے وزراء میں سے ہم خیال گروپ کے 16،  پیپلزپارٹی کے 8 جبکہ مسلم لیگ ن کے 4 ممبران اسمبلی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کے احکامات جاری

سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز نے وزراء کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھا، ممبران اسمبلی سردار محمد حسین خان، عامر عبدالغفار لون، سردار میر اکبر خان، دیوان علی خان چغتائی، عبدالوحید، چودھری ارشد حسین، محمد احمد رضا قادری چودھری محمد رشید، عبدالماجد خان، راجہ محمد صدیق، چودھری محمد اکبر ابراہیم سمیت جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی، سردار محمد جاوید ایوب، سردار عامر الطاف، اظہر صادق، نثار انصر، چودھری محمد اخلاق، محمد اکمل سرگالہ، ظفر اقبال ملک، فہیم اختر، چودھری یاسر سلطان، جاوید بٹ، محمد عاصم شریف، چودھری عامر یٰسین،قاسم مجید اور ضیاء القمر نے بھی حلف اٹھایا۔

تقریب میں سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور اور وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور سمیت ممبران اسمبلی نے شرکت کی، تقریب میں صدرریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور وزیرحکومت احمد رضا قادری نے دعا کروائی۔