برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا 

Jun 25, 2023 | 10:46:AM
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید  15 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔    
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید  15 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔    

مرغی کا گوشت 15 روپے مہنگا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  648 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 416 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 432 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آج سے پری مون سون بارشوں کے آغازکا امکان

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 13 روپے فی درجن کمی سے انڈوں کی سرکاری قیمت 233 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 6870 روپے میں فروخت  ہدوگی.