آج سے پری مون سون بارشوں کا امکان

Jun 25, 2023 | 10:39:AM
Today, Pre, Monsoon, Rains, Beginning, Chance, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے  خوشخبری سنائی ہے، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے پری مون سون   بارشوں کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی و مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آج آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے،پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی و مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، راولپنڈی، لوئر دیر میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، گلیات اور کھوئی رٹہ میں بھی بادل برسے۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں کیلئے بری خبر ، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب بارش کے باعث گرمی میں کمی دیکھی گئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رم جھم نے رنگ جمایا تو جڑواں شہر راولپنڈی اور لوئر دیر میں موسلادھار بارش نے موسم دلفریب بنا دیا،گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،نوکنڈی 48، سبی 46، دادو 45، پشاور، گلگت میں43، لاہور، بہاولپور، نوابشاہ میں 42، کوئٹہ، ملتان، چکوال، مظفر آباد میں41، اسلام آباد 40 اور کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔