چاند پر جانیوالے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

May 10, 2024 | 12:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول ہو گئی,چینی حکام نے چاند کا پہلا امیج پاکستانی حکام اور پاکستانی سفیر کے حوالے کر دیا۔

سپارکو کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر12گھنٹے میں چاند کا مکمل چکر لگائے گا،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا، آئی کیوب قمر کے سگنلز تین لاکھ ساٹھ ہزار سے لے کر چار لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول کئے جائیں گے۔

ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگالیے ہیں،مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔

سپارکو ترجمان کا کہنا تھا کہ مدار پر پہنچے کے بعدسیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ، تمام ذیلی نظام کا ڈیٹا بہترین نتائج دے رہا ہے، امیجنگ پے لوڈ مکمل طور پر فعال ہے۔

ترجمان سپارکو نے مزید بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز ، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہےگا۔

پاکستانی سائنسدان آئی کیوب سے بنی پہلی تصویر کے ساتھ

خیال رہے کہ آئی کیوب قمرکوچینی مشن چینگ6 کےساتھ 3مئی کو ہینان اسپیس لانچ سائٹ سےخلامیں بھیجا گیا تھا۔