سعیدہ امتیاز کیلئے بولڈ لباس کون خریدتا ہے ؟ اداکارہ نےایسے شخص کا نام لے لیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

May 09, 2024 | 23:51:PM
سعیدہ امتیاز کیلئے بولڈ لباس کون خریدتا ہے ؟ اداکارہ نےایسے شخص کا نام لے لیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستانی خوبروماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز  نے انکشاف کیا ہے کہ ان کیلئے بولڈ لباس ان کی والدہ ہی خریدتی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ سے ان کے مداح نے سوال کیا کہ آپ چھوٹے کپڑے (بولڈ لباس )پہنتی ہو تو کیا آپ کی والدہ آپ کو کچھ نہیں کہتیں ، جس پر سعیدہ امتیاز نے جواب دیا کہ نہیں وہ فیملی کی سب سے لاڈلی بچی ہیں اور  مزے کی بات یہ ہے کہ ان کیلئے یہ تمام لباس ان کی والدہ ہی خریدتی ہیں ، سعیدہ امتیاز نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید انکشاف کیا کہ ان کی بڑے بہنوں کیلئے بھی ان کی والدہ ہی شاپنگ کرتی ہیں، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایسی خیال رکھنی والی فیملی ملی ہے ۔

ایک پیچ کی  جانب سے  اداکارہ کا جواب شیئر کرنا تھا کہ صارفین ایک بار پھر آپے سے باہر ہو گئے ، ایک خاتون صارف نے  لکھا کہ اللہ کاشکر ہے  کہ ایسی پروٹیکٹو فیملی نہیں ہے ، ماں کا مطلب ہی کیا اگر وہ سیدھا راستہ نہ دیکھا سکے 

ایک اور خاتون صارف نے لکھا کہ  بہن آدھے کپڑے پہننے پر کون شکر ادا کرتا ہے ، اسی پوسٹ پر ایک اور خاتون نے سوال کیا کہ مدد گار کس چیز کیلئے ؟ بے حیائی کیلئے ؟ بے شرمی کیلئے ؟ اس کے ساتھ ہی خاتون مداح نے بتایا کہ ہم ایک نماز چھوڑ دیں تو ہماری امی نے رولا ڈالا ہوتا ہے کہ نماز چھوڑی کیسے مجھے حساب دینا پڑے گا کہ اولاد نے نماز چھوڑ دی ۔

واضح رہے کہ اپنے کام سے جلد ہی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی سعیدہ امتیاز کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہے، وہ متحدہ عرب امارات اور امریکا میں پلی بڑھیں جبکہ اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا،سعیدہ امتیاز نے فلم ’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے، عمران خان پر بننے والی فلم ’کپتان‘ میں سعیدہ امتیاز نے جمائما کا کردار ادا کیا تھا۔