رنویر سنگھ نے اچانک انسٹا گرام سے شادی کی تصاویر ڈلیٹ کر دیں، لیکن کیوں ؟

May 09, 2024 | 22:57:PM
رنویر سنگھ نے اچانک انسٹا گرام سے شادی کی تصاویر ڈلیٹ کر دیں، لیکن کیوں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اچانک شادی کی تمام تصاویر ہٹا دیں۔

 رنوری سنگ کی جانب سے اچانک تصاویر ڈلیٹ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین فکرمند ہیں کہ آخر اداکار نے اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تصاویر کیوں حذف کیں،تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات  دپیکا یا رنویر کی جانب سے سامنے نہیں آسکیں البتہ ایک چیز  جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے وہ یہ کہ بالی ووڈ جوڑی کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے اور شائد اسی تیاری میں رنویر نے ایسا کیا ہو۔ 

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی جس کی خوبصورت تصاویر رنویر سنگھ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود تھیں،اداکار جوڑے کی شادی کی 2تقاریب ہوئی تھیں جن میں ایک اٹلی جب کہ ایک ممبئی میں ہوئی تھی،اب شادی کے تقریباً پانچ سال بعد دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غلط آرڈر کیوں بھیجا؟ گاہک نے ریسٹورنٹ پر 50لاکھ ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا