24 سرکاری اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری

May 10, 2024 | 18:13:PM
 24 سرکاری اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) نجکاری کمیٹی نے 24 سرکاری اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

 نجکاری کمیشن  کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 5 سالہ نجکاری پروگرام پیش کیا گیا، 84 سرکاری اداروں کی نجکاری کا جائزہ لیا گیا، 40 سرکاری اداروں کو اہم اسٹریٹیجک قرار دے دیا گیا، 18 سرکاری اداروں کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کا جائزہ لیا گیا، 24 سرکاری اداروں کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: روٹی مزید سستی ہو گی، اہم حکومتی رہنما کا اعلان

 متعلقہ وزارتوں کو جلد از جلد نجکاری پروگرام پیش کرنے، خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری کو ترجیح دینے، اسٹریٹیجک اور ضروری اداروں میں وفاقی حکومت کا فٹ پرنٹ رکھنے، منافع بخش سرکاری اداروں کی بھی نجکاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، متعلقہ وزارتیں ان اداروں کو کابینہ کمیٹی برائے ایس او ای میں پیش کریں گی۔