روٹی 16روپے سے بھی  سستی ہو گی،عظمیٰ بخاری نےاعلان کردیا

May 10, 2024 | 15:46:PM
روٹی 16روپے سے بھی  سستی ہو گی،عظمیٰ بخاری نےاعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے روٹی 16روپے سے بھی سستی کرنے کااعلان کردیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پنجاب میں 16 روپے سےبھی سستی روٹی دیں گے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں کمی ہورہی ہے، دو روز میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی، پیاز اور مرغی کی قیمت میں واضح کمی آگئی ہے۔9ہفتوں کی حکومت میں مریم نواز نے لینڈ مارک کام کئے ، رمضان میں چونسٹھ لاکھ گھرانوں میں نگہبان رمضان پیکج دیا، بہت سے مافیاز اٹھے کہ روٹی سستی نہیں ہونے دیں گے،مرغی کا گوشت 230روپے فی کلو کمی، پیاز ساڑھے تین سو تھا ،اب بازاروں میں ایک سو بیس روپے میں دستیاب ہے، ٹماٹر پچاس روپے میں دستیاب ہے ،آلو چالیس روپے سستے ہوئے۔

صوبائی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آٹے کی قیمت میں مزید کمی لائیں گے،جب حلف اٹھایا تو تب آٹے کا تھیلا 28 سو کا تھا،اب 1800 روپے میں مل رہاہے۔چھتیس سے سترہ فیصد پنجاب میں مہنگائی کا تناسب ہے۔