پنجاب، سی ٹی ڈی اہلکاروں کیلئے38 لاکھ منظور

Dec 13, 2024 | 10:21:AM
پنجاب، سی ٹی ڈی اہلکاروں کیلئے38 لاکھ منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خوارجی دہشت گردوں کی سرکوبی پر 05 ریجنز کے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیلئے 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی منظوری دے دی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملتان ریجن کے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے لئے 10 لاکھ، فیصل آباد ریجن کیلئے 17 لاکھ، لاہور ریجن کے اہلکاروں کے لئے ساڑھے 7 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے، ساہیوال اور راولپنڈی کے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیلئے 2 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

اسے بھی پڑھیں:پٹرول ایک بار پھر مہنگا؟ وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پانچوں ریجنز میں بہترین کارکردگی کے حامل سی ٹی ڈی کارپورلز اور افسران کو ایوارڈز دیئے جا رہے ہیں، سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں نے مختلف ہائی پروفائل آپریشنز کامیابی سے سر انجام دیتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ملک کی اندرونی سرحدوں کو محفوظ بنانے والے نڈر اور جانباز افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔