کراچی:فوجی افسروں و جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا

May 10, 2024 | 11:53:AM
کراچی:فوجی افسروں و جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا
کیپشن: فوجی افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغۂ امتیاز ملٹری کے اعزازات سے نوازا جا رہا ہے
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) کراچی میں فوجی افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغۂ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کور میں رینکس اور اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی,اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے شہداء کے اہلِ خانہ سے بات چیت بھی کی، انہوں نے شہداء کو قربانیوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب میں 9 شہید فوجیوں کے لواحقین نے تمغۂ بسالت وصول کیا اور 14 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 19 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔