وفاق کا پختونخوا کے بقایاجات نہ دینا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، اسد قیصر

May 10, 2024 | 18:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وفاق خیبرپختونخواکواس کے بقایاجات نہیں دے رہا، یہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،ہم قومی اسمبلی میں یہ ایشو اٹھائیں گے۔
رکن قومی اسمبلی آصف خان کے گھر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے سربراہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہناتھا کہ گزشتہ دنوں ناخوشگوار واقعہ کی مذمت کرتے ہیں،کسی کواجازت نہیں کہ کسی کودھمکائے،جعلی طورپر منتخب آدمی کیسے دھمکیاں دے رہاہے، قانونی کارروائی ہوگی،یہ کارروائی پوری پی ٹی آئی کے ساتھ ہے،ان کاکہناتھا کہ خطے میں نئی جنگ چھڑگئی ہے، پختون ہمیشہ پرائی جنگوں کا ایندھن بنے،پہلے افغان جنگ اورپھر دہشت گردی کے خلاف جنگ ہوئی،اس وقت افغانستان ، ایران اور بھارت کےساتھ تعلقات خراب ہیں،مزید جنگوں کاایندھن نہیں بننا چاہتے ایسا ہواتو ہم اٹھ کھڑے ہونگے۔
اسد قیصر کا کہناتھا کہ افغانستان کےساتھ تجارت ٹھپ ہوکررہ گئی ہے،پختون کیاکریں کیابھوکوں مرجائیں،پی ٹی آئی حکومت میں افغانستان کے ساتھ تجارت کے نئے راستے کھولے،ہم تعلیم،روزگار اورامن چاہتے ہیں،ہمیں خیبرپختونخوامیں مینڈیٹ ملالیکن فنڈزنہیں دے رہے،قبائلی علاقوں کاانضمام ہوا لیکن فنڈز ضم اضلاع کونہیں مل رہے،مرکز صوبہ کواس بقایاجات بھی نہیں دے رہا، یہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،ہم قومی اسمبلی میں یہ ایشو اٹھائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ نوازشریف ووٹ کوعزت دینے بات کرتے تھے تواب عزت دیں،ہم جیواورجینے دوکی پالیسی مانتے ہیں نہ مداخلت کرتے ہیں نہ کرنے دینگے،ہم ملک بھرمیں جلسے جلوس کریں گے،مرکز کے خلاف مالی وسائل کے حصول کیلئے عدالت جاناہوگا،ان کاکہنا تھا کہ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے وہ تو منتخب پارلیمنٹ سے ہوسکتے ہیں،ان سے کوئی مفاہمت نہیں ہوگی بلکہ ان کے خلاف کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں