ٹھنڈی ہوائیں، طوفانی بارشیں،سلسلہ کب شروع ہوگا، اہم پیشگوئی

Apr 11, 2024 | 12:48:PM
 شہر لاہور  میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے،ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ آج دن بھر وقفے وقفے سے ہوائیں چلنے سے موسم بہتر رہے گا ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کو مل اسلم) شہر لاہور  میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے،ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ آج دن بھر وقفے وقفے سے ہوائیں چلنے سے موسم بہتر رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
‎شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 76 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 31ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ فدا حسین روڈ 146، یو ایس قونصلیٹ میں شرح 76 ریکارڈ, جوہر ٹاؤن 64، سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 65ریکارڈ     کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  لاہور میں 13اور 14اپریل کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔رات گئے تیز ہوائیں چلنے سے موسم کافی تندیل ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

دوسری جانب کراچی میں میٹھی عید کے  دوسرے روز   24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس بات کی پیش گوئی محکمۂ موسمیات کی جانب سے کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔  کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔