جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع

May 10, 2024 | 11:34:AM
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کینیڈین پاپ سٹار جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر جلد اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنانے والے ہیں، جوڑے کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ جسٹن بیبر اور 27 سالہ ہیلی بیبر نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا۔

دونوں شخصیات کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد ہالی ووڈ اداکاروں اور گلوکاروں سمیت دیگر نے دونوں کو مبارک بادی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک،سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا