اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا میں طلاق کی پیشگوئیاں ہونے لگیں

May 09, 2024 | 21:37:PM
اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا میں طلاق کی پیشگوئیاں ہونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )شادی کے کچھ ہی عرصے بعد اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا میں طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں ہیں اور اس کی وجہ  کے آر کے کی پیشگوئی ہے ۔

تفصیلا  ت کے مطابق بھارتی فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اپنی پیشگوئیوں کی سنچری مکمل کرلی ہے ، وہ ایکس اکاؤنٹ پر کوئی بھی پیشگوئی کرنے سے قبل اسکا نمبر بھی ساتھ لکھ دیتے تھے اور اب ان کی پیشگوئیوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے،کمال راشد خان نے اپنی 100 ویں پیشگوئی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی طلاق کی پیشگوئی کی ہے ، انہوں نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ پرینیتی اور راگھو کی طلاق ہوجائے گی کیونکہ اب راگھو کے پاس برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔کمال راشد خان نے یہ بھی کہا کہ اگر پرینیتی اپنے شوہر راگھو کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں تو اسے بھی سیاسی پناہ کی درخواست دینا ہوگی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی پناہ کے اپلائی کرنے کی شرط یہ ہوتی ہے کہ وہ دوبارہ کبھی بھارت نہیں آسکیں گے اور ایسی صورتحال میں پرینیتی سیاسی پناہ کبھی قبول نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں :شگفتہ اعجاز نے دوسری بار محبت کا اعتراف کر لیا