ملکی دفاع مضبوط بنانےپرقوم کومسلح افواج پرفخرہے:وزیر اعظم

Jun 25, 2022 | 12:26:PM
 ملکی دفاع مضبوط بنانےپرقوم کومسلح افواج پرفخرہے:وزیر اعظم
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی  میں موجود ،کراچی آمد پر وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے  شہباز شریف کا استقبال کیا،وزیر اعظم نے کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی ۔

 وزیراعظم شہبازشریف پاسنگ آؤٹ پریڈکےمہمان خصوصی ہیں  انہوں  نےگارڈآف آنرکامعائنہ کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہاہےکہ پاکستان کی مسلح افواج ہرخطرےسےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ملکی دفاع مضبوط بنانےپرقوم کومسلح افواج پرفخرہے۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج جیو اسٹریٹیجک ماحول میں قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیارہیں۔تمام مسلح افواج کسی بھی ملک کی جانب سے جارحیت کا بھر پور جواب دینے کے لیے تیار ہیں،وزیراعظم  شہباز شریف نےکہا ہےکہ  پرامن، بقائے باہمی اور ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

یہ بھی پڑھیںپی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا کیس، عدالت سے بڑی خبر آ گئی

ان کا کہنا ہے کہ پر امن ماحول میں ہی ترقی کا حصول ممکن ہے۔ پاکستان بحریہ ملکی سمندری دفاع میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔پاکستان نیوی ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے،انہوں نے کہا ہے کہ قومی ترقی کےتمام منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنا ہے۔غلطی سے سبق سیکھ کر محنت اورلگن سے اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔قائداعظم پاکستان کو دنیا کےلیے رول ماڈل کے طور پر چاہتے تھے۔

وزیرِ اعظم سے کراچی میں ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے وفد کی بھی ملاقات ہوگی۔وزیر اعظم آج شہید بے نظیر آباد، نواب شاہ بھی جائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کریں گے۔