پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا کیس، پی ٹی آئی ارکان کی ضمانتوں میں توثیق

Jun 25, 2022 | 11:28:AM
 پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا کیس، پی ٹی آئی ارکان کی ضمانتوں میں توثیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر تشدد اور لڑائی جھگڑے کے کیس میں پی ٹی آئی ارکان کی ضمانتوں میں توثیق کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں دوران سیشن ڈپٹی اسپیکر پرتشدد اور لڑائی جھگڑے پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جن میں فیاض چوہان، مسرت چیمہ، عابدہ راجہ اور دیگر نامزد تھے۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے ان ارکان کی ضمانتوں کی درخواست  پر فیصلہ سنایا جس میں ان کی ضمانتوں کی توثیق کردی،اس موقع پر ملزموں کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواستگزاروں پر جھوٹا اور بے بنیاد سیاسی مقدمہ درج کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیںجو لینا ہے لے لو،عوام کیلئے بڑی خوشخبری