صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے گفتگو مایوس کن قرار دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے گفتگو مایوس کن رہی ہے۔ نیتن یاہو سےغزہ میں امداد پر بات تو ہوئی لیکن وہ بتا نہیں سکتا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم سے ہونے والی گفتگو کو مایوس کن قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو مایوس کن رہی۔ نیتن یاہو سے غزہ میں امداد پر بات تو ہوئی لیکن کیا بات ہوئی، وہ بتا نہیں سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے یرغمالی واپس چاہتا ہے۔ اگر تمام یرغمالی واپس آ گئے تو حماس کی ڈھال ختم ہو جائے گی اور اس کے لیے کافی مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔امریکی صدر نے مزید کہا حماس کے ہاتھوں سے یرغمالی نکل گئے تو پھر ان کیلیے ڈیل کرنا مشکل ہو جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ کسی بھی ڈیل پر پہنچنے کا ففٹی ففٹی چانس ہے جبکہ جاپان کے ساتھ ڈیل کا 25 فیصد چانس ہے۔ جاپان 550 ارب انویسٹ کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے ایک بار پھر سابق صدر براک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوباما نے جرائم کئے ہیں۔ عدالتی فیصلوں کی وجہ سے انہیں کافی مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:چکوال؛ڈیم کے کنارے ٹک ٹاک بناتے 2نوجوان ڈوب کر جاں بحق
اہم ترین
اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے