پاکپتن: نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

Jul 25, 2025 | 13:33:PM
پاکپتن: نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکپتن میں نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کرمانوالہ چوک میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ساڑھے 4 سالہ محمد احمد کو گلا کاٹ کر قتل کردیا،ایف آئی آر کے مطابق بچے کی والدہ اپنے بیٹے کو بچوں کے ساتھ کھیلتا چھوڑ کر سودا سلف لینے گئی تھی، واپس آنے پر دیکھا کہ بچہ زخمی حالت میں زمین پر پڑا تھا۔

بچے کو فوراً تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔