وفاقی حکومت نےعام انتخابات کیلئےفنڈزجاری کرنے کی حکمت عملی طے کرلی

Jul 25, 2023 | 19:01:PM
وفاقی حکومت نےعام انتخابات کیلئےفنڈزجاری کرنے کی حکمت عملی طے کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی حکومت نےعام انتخابات کیلئےفنڈزجاری کرنے کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔

ذرائع  کے مطابق وفاقی حکومت نے عام انتخابات کیلئے فنڈز جاری کرنے سے متعلق حکمت عملی طے کر لی ہے، حکومت نے پہلی سہہ ماہی میں تمام فنڈز جاری کرنے کی الیکشن کمیشن کی تجویز ماننے سے انکار کر تے ہوئے الیکشن کمیشن کوفنڈزضرورت کے مطابق مرحلہ وار جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے10ارب روپے دوبارہ فراہم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے عام انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 42 ارب42 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے، فنڈز ضرورت کے مطابق مرحلہ وار جاری کئے جائیں گے، الیکشن کمیشن ضرورت کے مطابق فنڈز کیلئے وزارت خزانہ سے رجوع کرے گا۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات کیلئے پہلے مرحلے میں 10ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی، کل42ارب42کروڑمیں سے10 ارب روپے گزشتہ مالی سال مختص کئے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے گذشتہ مالی سال عام انتخابات کیلئے 47 ارب 42 کروڑ روپے مانگے تھے، الیکشن کمیشن کو گزشتہ مالی سال 15ارب روپے جاری کرنے منظوری دی گئی تھی، الیکشن کمیشن کو 15ارب میں سے گزشتہ مالی سال 5 ارب روپے جاری کئے گئے جن میں سے 4 ارب47 کروڑ روپے کا استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے رہ جانے والے 53کروڑ روپے واپس وزارت خزانہ کو جمع کرائے تھے، الیکشن کمیشن نےگزشتہ سال کے 10ارب 53 کروڑ روپے دوبارہ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔