13جماعتوں کی ایک ساتھ پریس کانفرنس پر اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے

Jul 25, 2022 | 16:32:PM
فائل فوٹو
کیپشن: 13جماعتوں کی ایک ساتھ پریس کانفرنس پر اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ 13جماعتوں کی پریس کانفرنس کا مطلب سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانا ہے۔

تفسیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں اسد قیصر نے کہا کہ 13جماعتوں کی پریس کانفرنس کا مطلب،سپریم کورٹ کو دباو میں لانا اور ان پر اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرنا ہے۔نہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کا پرانا وطیرہ ہے جب فیصلہ ان کے حق میں ہو تو واہ واہ اور جب ان کو اپنی شکست نظرآرہی ہو تو عدالتوں کی ساکھ کو مجروح کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کیس میں ایک بار پھر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اسلام آباد میں حکومتی اتحاد نے پریس کانفرنس کی جس میں مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم پاکستان، اے این پی، بی این پی، بلوچستان عوامی پارٹی اور وفاق میں شامل دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنما شامل تھے۔اس موقع حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میچ فکسنگ کی جگہ بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے لہذا فل کورٹ بینچ بنایا جائے۔