چینی قونصل جنرل بھی حیران کن محسن سپیڈ کے معترف

Jan 25, 2026 | 09:56:AM
چینی قونصل جنرل بھی حیران کن محسن سپیڈ کے معترف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات ، پاک چین تعلقات  میں محسن نقوی کی گراں قدر کردار کا اعتراف کیا۔

 تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل بھی حیران کن محسن  سپیڈ کے معترف نکلے ،  انہوں نے کہا کہ پہلے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب اور اب وفاقی وزیرداخلہ کی حیثیت سے محسن نقوی نے پاک چین دوستی مضبوط بنانے کے لئے غیر معمولی کام کیا ،چینی قونصل جنرل نے پاکستان میں قیام انتہائی خوشگوار قرار دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین پیش کیااور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 یہ بھی  پڑھیں:آئی سی سی کا فیصلہ ،بنگلہ دیش کا حیران کن ردعمل آگیا

محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے کہا کہ آپ سے بھائیوں جیسا تعلق ہے اور آئندہ بھی رہے گا،لاہور میں آپ کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔
دورہ چین میں چینی وزیر پبلک سیکیورٹی وانگ ژاو ہونگ سے ساڑھے تین گھنٹے کی طویل ملاقات انتہائی خوشگوار اور سود مند رہی۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں باہمی تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں،ستمبر میں چین کا دوبارہ دورہ کروں گا اور اپنے بھائی سے ملاقات کروں گا۔
 وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ کا تحفہ دیا۔
چینی قونصل جنرل نے محسن نقوی کو چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب کا تحفہ دیا۔