افغانستان میں اٹلی کے سفارتخانے کی گاڑی دھماکے سے تباہ،5اہلکار زخمی

Jan 25, 2021 | 15:23:PM
افغانستان میں اٹلی کے سفارتخانے کی گاڑی دھماکے سے تباہ،5اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اٹلی کے سفارتخانے کی گاڑی زور دار دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں  5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل میں اطالوی سفارتخانے کی گاڑی ملازمین کو لیکر مرکزی شاہراہ سے جارہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکے سے گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے اور 5 افغان اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے وقت قریب ہی سے وزارت تجارت و معیشت کی گاڑی بھی گزر رہی تھی جسے معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔کابل پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جیسے ہی گاڑی دفتر سے مرکزی شاہراہ پر آئی، بارودی سرنگ کا دھماکا کیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہٰیں گئی۔