قائد اعظم کا 147 واں یوم پیدائش ،ملک بھر میں تقریبات،بابائے قوم کو خراج عقیدت

Dec 25, 2023 | 08:53:AM
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 148 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 147 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد،بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

25 دسمبر کا دن ہمارے لئے اس لئے اہم ہے کہ آج کے دن ہم اپنے عظیم قائد کی سالگرہ مناتے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناحؒ ایک ممتاز سیاست دان اور مدبر تھے جنہوں نے پاکستان کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے ایک علیحدہ مسلم ریاست کے قیام کیلئے مسلمانوں کی رہنمائی کی اور آپؒ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے نجات دہندہ ثابت ہوئے۔

قائد اعظم محمد علی جناحؒ 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، وہ ایک تاجر گھرانے سے تعلق رکھتے تھے، ابتدائی تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی اس کے بعد لندن سے قانون کی ڈگری لی، جناح کو سیاست میں گہری دلچسپی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسلام اباد:  ایکسپریس وے پرٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق، 5زخمی

قائد اعظم محمد علی جناحؒ انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہوئے جہاں سے ان کے شاندار سیاسی کیریئر کا آغاز ہوا اور وہ پاکستان کی آزادی میں سب سے زیادہ بااثر شخصیت بن کر ابھرے، بصیرت رکھنے والےعظیم رہنما کی انتھک محنت سے پاک وطن بالآخر دنیا کے نقشے پر ابھر آیا۔