اسلام اباد:  ایکسپریس وے پرٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق، 5زخمی

Dec 25, 2023 | 08:58:AM
اسلام اباد:  ایکسپریس وے پرٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق، 5زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیقی)اسلام آباد ایکسپریس وے پر ڈھوک کالا خان سٹاپ کے قریب روڈ پر ٹریفک حادثہ  پیش آیا ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو  کے مطابق حادثہ کار اور موٹر کے درمیان پیش آیا،جبکہ لاشوں اور تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ترجمان ریسکیو کے  مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے کرسمس کی خوشیوں کا پیغام، کیتھڈرل چرچ پہنچ گئے

حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے 2 افراد اور زخمیوں کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے ہے۔