سالگرہ مبارک ابو۔۔ مریم نواز کا والد کےنام خصوصی پیغام۔۔

Dec 25, 2020 | 12:52:PM
سالگرہ مبارک ابو۔۔ مریم نواز کا والد کےنام خصوصی پیغام۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے والد میاں نوازشریف کو ٹوئٹر کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’آج آپ کی سالگرہ ہے، آپ سے مل نہیں سکتی مگر حوصلہ اس بات کا ہے کہ میں آپ کے نظریات اور جدوجہد پر ثابت قدمی سے کھڑی ہوں‘۔

مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزید کہنا تھا کہ ’الحمدُللّہ میرے قدم اس راستے سے ڈگمگائے نہیں جس راستے پر آپ اپنی قوم کے لیے چل رہے ہیں، اللّہ کرے ہماری اگلی ملاقات آپ کی مکمل صحت کے ساتھ ہو‘۔ سالگرہ مبارک ابو