سینیٹر کلثوم پروین کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

Dec 25, 2020 | 00:44:AM
سینیٹر کلثوم پروین کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے سینیٹر کلثوم پروین کی وفات کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ 14 جنوری کو بلوچستان اسمبلی میں ہو گی۔
 الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلئے ریٹرننگ افسر تعینات کر دیا۔ بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار 25 سے 28 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی یکم جنوری کو کی جائے گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 7 جنوری کو جاری کی جائے گی۔