انضمام الحق نے محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا

Dec 25, 2020 | 00:11:AM
انضمام الحق نے محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد عامر کو فیصلے سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرنا چاہیے تھا، بائیں ہاتھ کے گیند باز محمد عامر کو اگر کوئی مسئلہ تھا تو وہ بورڈ سے مصباح الحق اور وقار یونس کی شکایت کرتے، ملک کی خدمت کرنیوالوں کو ایسے کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے۔انضمام الحق نے کہا کہ محمد عامر کو پی سی بی سے رابطہ جانا چاہئے تھا، اگر بات نہ سنی جاتی تو پھر یہ فیصلہ کرنا چاہئے تھا، ایسے واقعات نہیں ہونی چاہئے، صرف وقار یونس کے پاس بورڈ کا اختیار موجود نہیں ہے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز بارے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ بابر اعظم کی غیرموجودگی میں ٹیم کو مشکل ہو گی لیکن آخری ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔سابق چیف سلیکٹر نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کافی ٹف ٹیم ہے، قومی ٹیم کو کافی محنت کرنا پڑے گی۔انضمام الحق نے پہلے ٹیسٹ میں مقرر ہونیوالے کپتان محمد رضوان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ محمد رضوان کو اپنے ڈومیسٹک کے تجربے سے کپتانی کرنی چاہئے۔