اسفندیار ولی نے شفیع جان کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

Aug 25, 2025 | 18:11:PM
اسفندیار ولی نے شفیع جان کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اسفندیار ولی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی شفیع جان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

اسفند یار ولی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی شفیع جان کو بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس میں کہا گیا کہ شفیع جان نے 22 اگست کو دوران تقریر اسفندیار ولی پر الزامات لگائے  اور شفیع جان نے اسمبلی تقریر کی ویڈیو اپنے ذاتی فیس بک پیج پر بھی شیئر کی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ شفیع جان 15 دن میں معافی مانگیں،ویڈیو فیس بک پیج سے ڈیلیٹ کریں  اور معافی نہیں مانگی گئی تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

 واضح رہے کہ کوہاٹ سے پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی شفیع جان نے ایوان میں اسفند یار ولی کے خلاف تقریر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرہ علاقوں سے متعلق اجلاس طلب کر لیا