علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرہ علاقوں سے متعلق اجلاس طلب کر لیا

Aug 25, 2025 | 12:46:PM
علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرہ علاقوں سے متعلق اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرہ علاقوں سے متعلق اجلاس طلب کر لیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اجلاس میں اب تک فراہم کی گئی امدادی رقوم پر بریفنگ دی جائے گی اور متاثرین کو مزید امدادی رقوم کی فوری فراہمی پر حکمت عملی تیار ہوگی۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اجلاس میں متاثرہ انفرااسٹرکچر کی بحالی پر بھی غور ہوگا، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے،ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری ریلیف اور ڈی جی پی ڈی ایم اے بھی شریک ہوں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں باجوڑ، دیر لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، نوشہرہ، ٹانک اور ڈی آئی خان کے ڈپٹی کمشنرز بھی شرکت کریں گے۔