گاڑی 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی، 2 خواتین اور ایک بچہ زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا کےضلع بونیر کےعلاقے گوکند غواردارا کے مقام پر ڈاٹسن گاڑی گہری کھائی میں گر گئی ، جس کےنتیجے میں 2 خواتین اور ایک بچہ موقع پر جان بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ بونیر کےعلاقے گوکند غواردارا کے مقام پرگاڑی تقریباً 300 فٹ نیچے گہری کھائی میں گری ہے جس میں سوار 2 خواتین اور ایک بچہ موقع پر جان بحق ہوگئے ، جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نےزخمیوں کو طبی امداد کیلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حماد اظہر نے این اے 129 سے الیکشن نہ لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا