حماد اظہر نے این اے 129 سے الیکشن نہ لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا
ارسلان احمد کو ٹکٹ دینے کا اعلان،انتخابی مہم کی انچارج میری ہمشیرہ ہوں گی،رہنماپی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ) حماد اظہر نے این اے 129 سے الیکشن نہ لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
حماد اظہرنےکہاکہ میرے والد کی خالی ہونے والی نشست پر ان کے بھانجے چوہدری ارسلان ظہیر کو الیکشن لڑایا جائے گا، میری ہمشیرہ ان کی انتخابی مہم کی انچارج ہوں گی۔
حماد اظہر نے کہاکہ میرے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں اور نشست جیت کر حلف لینا بھی ممکن نہیں ہو گا، ارسلان ظہیر تحریک انصاف دور میں لاہور فروٹ اور سبزی منڈی کمیٹی کے چیئرمین رہے اور ہونہار نوجوان ہیں۔
حماد اظہرنے مزیدکہاکہ ارسلان ظہیرنے میرے والد اور میری ماضی کی انتخابی مہم میں ہمارے ساتھ کام کیا اور انشاللہ باآسانی اس نشست پر کامیاب ہوں گے،ارسلان احمدکے والد 2020 ء میں کووڈ سے انتقال کر گئے تھے جس کے بعد میرے والد میاں اظہر مرحوم نے ان کی سرپرستی کی اور وہ انھیں وہ انھیں اپنا دوسرا بیٹا تصور کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 129 :پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے
حماد اظہر نے کہاکہ ان پر 9 مئی کا کوئی جعلی مقدمہ بھی نہیں کیونکہ یہ اس روز ملک سے باہر تھے اور الیکشن جیتنے کے بعد جبری نااہلی کا بھی سوال پیدا نہیں ہوتا۔