نامعلوم ملزمان کی ٹرک پر  فائرنگ ،2 افراد جاں بحق

Aug 25, 2023 | 17:20:PM
نامعلوم ملزمان کی ٹرک پر  فائرنگ ،2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد  کے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں نامعلوم افراد نےٹرک پر  فائرنگ کرکے2 افراد قتل کردیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق  یہ واقعہ رات کے پچھلے پہر اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں پیش آیا ، نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے2 افراد قتل کردیا ، جن کی شناخت جاوید اور نقاش سے ہوئی جن کا تعلق صوابی سے ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گیا جبکہ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں ۔

ورثا کی درخواست پر گزشتہ رات دہرے قتل واقعے کا مقدمہ تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:فضائی مسافروں کو سامان گم ہونے پر لاکھوں روپے معاوضہ ملے گا? نیا لائحہ عمل جاری

سبزی منڈی پولیس نے موقع سے تمام شوائد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کر دی۔