اتنی جلدی نہیں مرنے والا، لطیف کھوسہ کی لفٹ میں پھنسےویڈیو سامنے آ گئی 

Aug 25, 2023 | 15:28:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان  کے وکیل لطیف کھوسہ  کی لفٹ میں پھنسے ویڈیو منظر عام پر آ گئی ۔ 

تفصیلات کےمطابق عمران خان کی سزا کیخلاف درخواست پر سماعت کے بعد  واپسی پر لطیف کھوسہ  اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے، لفٹ میں ان کے ہمراہ 18 مزید افراد بھی تھے جن میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجو تھا بھی تھے، لطیف کھوسہ ساتھیوں کے ہمراہ 40 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے، وکلا کی جانب سے  کئی بار کوشش کی گئی لیکن لفٹ کا دروازہ نہ کھل سکا ، رجسٹرار ہائیکورٹ کو بھی مطلع کیا گیا لیکن کوئی کوشش کامیاب نہ ہوئی۔

اس دوران انہوں نے ساتھی دوستوں سے گفتگو بھی کی جو کہ کیمرے میں ریکارڈ ہو گئی ، سامنے آنے والی ویڈیو میں کسی نے سوال کیا کہ کھوسہ صاحب آپ کی عمر کتنی ہے جس پر عمران خان کے وکیل ہنس پڑتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ابھی تو میں جوان ہوں ، لطیف کھوسہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اتنی جلدی نہیں مروں گا، جان اللہ کے ہاتھ میں ہے انسانوں کے ہاتھ میں ہوتی تو کب کا مر چکا ہوتا۔