زمبابوے کے سپنر  رائے کایا پر بین الاقوامی کرکٹ میں بالنگ کرنے پر پابندی عائد

Aug 25, 2021 | 17:42:PM
زمبابوے کے سپنر  رائے کایا پر بین الاقوامی کرکٹ میں بالنگ کرنے پر پابندی عائد
کیپشن: زمبابوے کے سپن بالر رائے کایا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کے سپن بالر رائے کایا پر غیر قانونی بالنگ ایکشن کے تناظر میں بین الاقوامی کرکٹ میں بالنگ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کے آل راؤنڈر رائے کایا کا بالنگ ایکشن ایک آزاد پینل کے ایک جائزے میں غیر قانونی پایا گیا ہے، اس لئے ان پر فوری اثر سے بین الاقوامی کرکٹ میں بالنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تاہم رائے کایا زمبابوے کرکٹ کی رضامندی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بالنگ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میچ میں تما شا ئی کو تھپڑ مارنا خاتون کے گلے پڑگیا۔۔ویڈیو وائرل